حیدرآباد۔22اکتوبر(اعتماد نیوز) کانگریس پارٹی نے آج مرکزی وزیر فینانس
ارون جیٹلی کو چیلنج کیا کہ اگر وہ اپنے دعوی میں سچے ہوں تو وہ فوری
بیرونی ممالک کے کالے دھن کے کھاتہ داروں کے فہرست کو میڈیا کے سامنے پیش
کریں ۔ چنانچہ کانگریس پارٹی کے
لیڈر اجئے ماکن نے آج ارون جیٹلی کی جانب
سے کئے گئے ریمارک جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کالے دھن کے کاتھ داروں کے
ناموں کو جاری کرنے کی صورت میں کانگریس ہی پھنسنے والی ہپے پر رد عمل ظاہر
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کسی کے دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں ہے۔